تازہ تر ین

”ن لیگ “بمقابلہ ”تحریک انصاف“, حیران کُن حکمت عملی تیار

اسلام آباد ( ملک منظور احمد ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراو کر تے وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کو بھی ڈائس پر آ کر احتجاج کرنے کی دعوت دی لیکن قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمانی آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی کو آگے آ کر اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کرنے سے منع کر دیا پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی خورشید شاہ کے ساتھ بعد میں بحث و تکرار کرتے رہے کہ آپ لوگوں کو بھی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کرنا چاہیے تھا آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اسپیکر قومی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر سیٹیاں بجانا شروع کر دیں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن سے تعلق تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی کے امکانات تیز ہو گئے جب وفاقی وزیر میاں ریاض پیرازادہ کو لیگی ارکان اسمبلی اسپیکر کی ڈائس کی طرف لیکر چل پڑے لیکن وفاقی وزیر برائے پارلیمانی جناب شیخ آفتاب احمد اور وفاوقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی ارکان اسمبلی کو آگے آنے سے روک دیا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو مائیک پر بولنے کی ہدایت کرتے رہے لیکن وہ حکومت کا دفاع نہ کر سکے اسپیکر کے کہنے کے باوجود وہ خاموش کھڑے رہئے وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے موبائل فون سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج اور نعرے بازی کی ویڈیو بناتے رہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے آج بروز جمعرات قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ممکنہ احتجاج اور ہلڑ بازی سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain