تازہ تر ین

دو وفاقی وزرا ءکی جان کو خطرہ ….

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے2 وفاقی وزرا کوبلٹ پروف گاڑیاں استمال کرنے کی اجازت دیدی جبکہ باقی وزرا، وزرا مملکت اور معاونین خصوصی 1300 سی سی کی جگہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔وزیراعظم ہاﺅس سے تعلق رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ انہیں سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر بلٹ پروف لینڈ کروزر پراڈو گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جس پر وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وہ وزرا، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی جنہیں 13 سو سی سی گاڑیوں کی اجازت ہے انہیں اب وہ 1800 سی سی گاڑیاں لے سکیں گے تاہم 2 سینئر وفاقی وزرا پہلے ہی بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے محمد خان جونیجو واحد وزیراعظم تھے جنھوں نے کفایت شعاری مہم اپناتے ہوئے وفاقی وزرا سے لگژری گاڑیاں واپس لے لی تھیں جبکہ ان کے بعد آنے والی حکومت نے وزرا پر لگژری گاڑیوں کے استعمال کی پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں سرکاری طور پر 13 سو سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دیدی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain