برسبین(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیان کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے ہیں۔برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے کیا، دونوں اوپنر نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا لیکن 32 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے عثمان خواجہ کو 4 کے انفرادی اسکور پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرادیا۔وہاب ریاض نے رینشا کو 71 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو اسٹیون اسمتھ 110 اور ہینڈ کومب 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کر کے پاکستان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔