اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے الوداعی ملاقات کی جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کی تعریف کی اور نئی ذمہ داریوں اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔