چنئی(ویب ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب باو¿لر جیمز اینڈرسن ہندوستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔جمعے سے چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے بتایا کہ اینڈرسن کندھے اور ٹخنے میں کچھ تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور ان حصوں میں سوزش ہے۔ ہم ان کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔34 سالہ فاسٹ باو¿لر اس سے قبل بھی کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی وشاکاپٹنم ٹیسٹ کے ذریعے انگلش ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور اس میں متاثر کن باو¿لنگ کی تھی۔تاہم اس کے بعد موہالی اور ممبئی میں ہونے والے میچوں میں وہ کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے تھے۔یاد رہے کہ ہندوستان پہلے ہی 3-0 سے سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ اینڈرسن کی جگہ کس فاسٹ باو¿لر کو کھلایا جائے کیونکہ پیر کی انجری کا شکار اسٹورٹ براڈ ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب نہ ہو سکے اور ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ جمعرات کی شام پریکٹس کے بعد کیا جائے گا۔