اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے ماہرین صحت کا کہنا ہے روزانہ مطالعے کی عادت زندگی میں کئی برس کا اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یلے یونیورسٹی نیو ہیون کے ماہرین کی جانب سے 12سالہ طویل مطالعے میں پچاس سال سے زائد عمر کے تین ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے تین گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے۔
مطالعہ