برسبین (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، یونس خان جو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں گزشتہ چند ٹیسٹ میچز میں بری طرح ناکام رہے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صفر پر آﺅٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بالترتیب دو، ایک، صفر اور گیارہ پر آﺅٹ ہوئے۔