تازہ تر ین

برسبین معرکہ سر کرنے کیلئے 490 رنز کا ہد ف

برسبین(آئی این پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے میزبان ٹیم کے490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دووکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے اظہر علی 41رنز جبکہ یونس خان صفر کے سکور پر کریز پر موجود ہیں ،میزبان آسٹریلیا نے دوسری اننگز 202 رنز پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو490 رنز کا ہدف دیا ۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 429 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 142 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی، تاہم آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں عثمان خواجہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 109 گیندوں پر 74 رنز بنائے جبکہ سمتھ نے 70گیندوں پر 63 رنز بنائے، ہینڈوکمب 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھانے کے وقفے پر 39 اوورز کا کھیل ہو چکا تھا جب آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 142 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 97 رنز 8 کھلاڑی آو¿ٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور 31 رنز پر کھیلنے والے سرفراز احمد نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی ڈوبتی ناو¿ کو بچانے کی کوشش کی تاہم 142 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ سرفراز احمد 59 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ اور محمد عامر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کو 287 رنز کی برتری حاصل رہی ۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 429 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی چھ سے زائد دہائیوں پر محیط ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے متعدد دورے کیے لیکن کامیابی کا تناسب غیر تسلی بخش رہا ۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری مرتبہ سڈنی کے مقام پر 1995 میں ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی اور اب پاکستان کو آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتے 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ نیوزی لینڈ میں قومی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain