تازہ تر ین

یونس کے انوکھے اندازمیں آﺅٹ ہونے وقاربرہم

برسبین (نیوز ایجنسیاں) قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز فاسٹ باو¿لر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آو¿ٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں فارم میں واپس آتے ہوئے 65 رنز بنائے اور ایک ایسے موقع پر جب وہ بالکل سیٹ نظر آ رہے تھے، ناتھن لایون کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وقار یونس نے اس شاٹ کو غیر ذمے دارانہ قرار دہتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اسے یونس کی ضرور تھی تو ایسے میں انہیں یہ شاٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی؟انہوں نے کہا کہ اتنے تجربہ کار بلے باز کو ایسا شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے 65 رنز ضرور بنائے لیکن یہ ایک بہت برا شاٹ تھا۔وقار نے تجربہ کار بلے باز کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار گیند قبل ہی گیند وکٹ کے کھردرے حصے میں پڑنے کے بعد زیادہ ٹرن ہوئی تھی اور باو¿نس بھی زیادہ تھا اور پھر یونس نے اس طرح کا شاٹ کھیلا حالانکہ وہ شاٹ کھیلنے کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ میرے پاس اس ناقص شاٹ کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain