تازہ تر ین

برسبین میں اسد کا عالمی ریکارڈ اور پاکستان کا کارنامہ

برسبین (نیوزایجنسیا ں ) آسٹریلیا کے خلاف عمدہ سنچری کی بدولت اسد شفیق نے سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اسد شفیق جب وکٹ پر آئے تو مصباح الحق پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ جلد ہی یونس خان کی اننگز بھی تمام ہوئی لیکن اس بحرانی صورتحال میں بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر میچ کے چوتھے دن شاندار سنچری اسکور کی۔یہ ان کی چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے نویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کا چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے آٹھ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 382 رنز کر برسبین میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل گابا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 07-2006 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 370 رنز بنائے تھے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ ایک رنز بنا کر پاکستان چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنا دے گا۔چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 382 رنز ہے جو اس نے 2015 میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا اور فتح اپنے نام کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain