تازہ تر ین

اسد نے دل جیت لئے …. ٹیم کسی بھی وقت حیران کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

برسبین (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اسدشفیق اور قومی ٹیم کوشاندارکارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد شفیق کی اننگز نے دل جیت لئے ، انہیں اپنی ٹیم پرفخر ہے جس نے دنیابھر میں پاکستان کا نام سربلند کردیا، پاکستان کسی بھی وقت حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ آسٹریلیا کپتان اسٹیواسمتھ کاکہناتھاکہ اسدشفیق نے ناقابل یقین اننگ کھیلی۔ٹیسٹ میچ کے اختتام پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بیٹسمینوں نے پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کیا خاص طور پر اسد شفیق کی اننگز نے دل جیت لئے انہوں نے ٹیل اینڈر کی یادگار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کسی وقت بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے اسد شفیق سمیت اپنی پوری ٹیم پر فخر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر،وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے اچھی بیٹنگ کی،میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی سب کو حیران کرسکتی ہے۔میزبان کپتان اسٹیواسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کرکٹ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ناقابل یقین اننگ کھیلی ،ایسا لگ رہا تھا کہ وہ میچ ہم سے چھین لے جائیں گے ۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کیریئر کا دباﺅ سے بھرپور ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہے ۔تاہم فتح صرف ایک وکٹ دورتھی اسٹارک نے غیرمعمولی گیند پر یہ وکٹ حاصل کرلیا۔نہوں نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے ٹیل اینڈر کے ساتھ مل کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں تیسرا بڑا ٹوٹل سجایا پاکستان ٹیسٹ تو ہار گیا لیکن اسد شفیق کی یادگار سینچری نے اس ٹیسٹ کو پاکستان کے لئے یادگار بنادیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain