تازہ تر ین

بگ بیش ٹی 20 کامیلہ آج سے سجے گا

سڈنی (یوا ین پی) چھٹا مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا جس میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر کی ٹیم سڈنی سکسرز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain