تازہ تر ین

شہبازشریف نہ خود سوتے نہ دوسروں کو سونے دیتے ہیں …. نامور شخصیت کا حیرت انگیز انکشاف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمےٹی انٹرنےشنل ڈےپارٹمنٹ زینگ شی سانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار اور غیرمعمولی صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ”پنجاب سپیڈ “کا اعزاز اب ”شہباز سپیڈ“ میں بدل گیا ہے۔ مجھے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کا اعلیٰ معیار اور رفتار دیکھ کر بے پناہ مسرت ہوئی ہے اور صوبے میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھانے کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی منصوبوں کو مکمل کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن ہے اور ےہی وجہ ہے کہ شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار اور انتھک محنت کا اعتراف چین کی قیادت اور اداروں کے سربراہ بھی کرتے ہیں اور میں بھی ان کی محنت، کام سے لگن اور غیرمعمولی صلاحیتوں کا معترف ہوں اور مےں سمجھتا ہوں کہ” پنجاب سپےڈ“ دراصل” شہبازسپےڈ“ ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے جولائی2016ءمےں چےن کا دورہ کےا اورمےں ان کےساتھ ہر جگہ موجود رہا اور مےں نے خود دےکھا کہ وہ بے پناہ محنت اورلگن کے ساتھ کام مےں مگن رہتے اور مےں وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوران ان کے کام سے بہت متاثر ہوا کےونکہ وہ صبح سے رات گئے تک چےن کے حکام سے مےٹنگز کرتے تھے اوررات گئے اگلے روزکی مےٹنگز کی تےارےوں مےں مصروف رہتے تھے۔ شہبازشرےف کے ساتھ دورہ چےن کے دوران گزارے گئے دن مےرے لئے انتہائی خوشگوار لمحات ہےںجنہےں مےں کبھی فراموش نہےں کرسکتا کےونکہ اکثر کام کی زےادتی کے باعث میں تھک جاتا تھا لیکن شہبازشریف ہمےشہ کی طرح ہشاش بشاش رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چےنی قوم کی محنت کی مثال دنےا مےں دی جاتی ہے لےکن مےں سمجھتا ہوں کہ شہبازشریف ہم سے بھی زیادہ محنتی اور انتھک ہیںاوروہ اپنی قوم کےلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہےں۔ نائب چینی وزیر نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ شہبازشریف کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ عوامی خدمت میں مگن شہبازشریف نہ خود سوتے ہیں، نہ دوسروں کو سونے دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صرف نام کے ہی نہیں بلکہ کام کے بھی ”شہباز“ ہیں اور ان کی قیادت میں پنجاب بہت جلد ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور سی پےک کے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چےن کی قےادت شہبازشرےف کے کام کرنے کی رفتار کی نہ صرف قدر کرتی ہے بلکہ اسے سراہتی بھی ہے۔ نائب چینی وزیر کمیونسٹ پارٹی زینگ شی سانگ نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی قیادت،حکومت اور اعلیٰ اداروں کے سربراہوںکی جانب سے پاکستان مےں سی پےک کے تحت ترقےاتی منصوبوں کی رفتار، معےار اورشفافےت کی تعرےف پوری پاکستانی قوم کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے آج آزادکشمےر کے وزےراعظم راجہ فاروق حےد ر نے ملاقات کی۔دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پر بھارتی مظالم کی شدےد مذمت کی۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پر ظلم و ستم کی انتہاءکردی ہے لےکن بھارتی افواج کے ظلم و ستم بھی نہتے کشمےری عوام کی تحرےک آزادی کو نہےں دبا سکے۔ ہندوستان نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے لیکن وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو بےدارہونے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو قابض بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لےنا چاہےے۔ بھارتی افواج کے مظالم کشمےرےوں کو زےادہ دےر تک حق خود ارادےت سے محروم نہےں رکھ سکتے۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے مسئلہ کشمےر کوہر سطح پر بھر پورانداز سے اٹھاےا ہے اوروہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میںگہری دلچسپی رکھتے ہیںاورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت آزادکشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات زندگی سے مستفید کرنے کے پروگراموں کےلئے خطیر فنڈز فراہم کررہی ہے۔وزےراعظم آزاد کشمےرراجہ فاروق حےدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمےرکے نوجوانوں نے آزادی کے چراغ اور شمع کو روشن کیا ہے اوروہ اپنے آزادی کے حق کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان اور وفاقی وزےر تجارت انجےنئر خرم دستگےرخان نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث قومی معےشت بہترہوئی ہے اورتجارتی ،معاشی سرگرمےوں اورسرماےہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پےدا ہو رہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںاور پاکستان روشنی، امید اور امن کے سفر کی جانب تےزی سے گامزن ہے۔قومی معیشت کے استحکام اور ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں،اسی طرح پنجاب سمےت ملک بھر میں بجلی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور اگلے برس توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کےلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیادوںپر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال میںبہتری لانے کےساتھ تجارتی شعبے میںزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہےں اور نجی شعبے کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہےں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔ حکومت کی تجارتی پالیسیوں کے نتیجے میں دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کار ی کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے روزگار اور کاروبارکے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain