تازہ تر ین

پاک فضائیہ اور بحریہ کا مشترکہ کامیاب میزائل تجربہ ….بھارت کو سانپ سونگھ گیا

کراچی ( صباح نیوز)پا ک بحریہ اور پاک فضائیہ کے اگلی صفوں میں لڑنے والے یونٹوں نے پیر کو شمالی بحیرہ ہند میں مشترکہ طور پر براہ راست میزائل فائر کئے۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ اور فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس اصلت پر میزائلوں کی مشق دیکھی۔پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کا مشترکہ طور پر میزائل فائر کرنا بھرپور تیاری، پیشہ وارانہ صلاحیت اور بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں کا عکاس ہے۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے پاک بحریہ کے بیڑے کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندری حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کے موثر تعاون کو سراہا۔انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain