تازہ تر ین

ایبٹ آباد کمیشن نے کس کو ذمہ دار ٹھرایا ….اہم ترین خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی بعض اہم شخصیات کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کمیشن نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے بارے میں تحقیقات کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کردی تھی جس کو ابھی تک شائع نہ کیا گیا جس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ اسامہ بن لادن کا واقعہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پیش آیا اور واقعہ کے وقت وفاقی حکومت کی نااہلی واضح طور پر سامنے آئی تھی۔ اس وقت کے وزیر دفاع احمد مختار کو تو واقعہ تک کا علم ہی نہیں تھا ور انہوں نے کمیشن کو بتایا تھا کہ جب وہ صبح سو کر اٹھے تو ان کو امریکہ سے ان کی بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکہ نے آپریشن کیا ہے اور اسامہ بن لادن کو پکڑ کر مارا ہے جس پر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزیر دفاع سکیورٹی کے معاملات سے براہ راست منسلک ہوتے ہیں لیکن اتنی بے خبری پر ان کے خلاف سخت الفاظ میں اپنی آبزرویشن دی ہے جبکہ امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف بھی ایبٹ آباد کمیشن نے سخت الفاظ میں آبزرویشن دی ہے اور ان پر امریکیوں کو بلا کسی پوچھ گچھ کے بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنے کا الزام ہے جس پر کمیشن نے تحقیقات کی تھی اور ایسے امر کو بھی ملکی سالمیت کے خلاف قرار دیا تھا۔ ایبٹ آباد کمیشن نے سخت سخت الفاظ میں آبزرویشن دی ہے اور ان پر امریکیوں کو بلاکسی پوچھ گچھ کے بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنے کا الزام ہے جس پر کمیشن نے تحقیقات کی تھی اور ایسے امر کو بھی ملکی سالمیت کے خلاف قرار دیا تھا۔ ایبٹ آباد کمیشن نے اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی دیگر حکومتی شخصیات کو بھی اس بارے میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں بعض حصے کلاسیفائیڈ جبکہ بعض ان ان کلاسیفائیڈ ہیںاور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں پر ان کلاسیفائیڈ حصے میں تنقید موجود ہے۔ کمیشن نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اپنی سفارشات بھی دی تھیں جن پر آج تک عمل نہ ہوسکا اور کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں نیکٹا سمیت دیگر ایسی ہی بعض سفارشات شامل ہیں۔ اگر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا گیا تو پیپلزپارٹی کے لئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain