تازہ تر ین

روس اور جرمنی کے ساتھ, وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی میں روسی سفیر کے قتل اور جرمنی میں برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ،ہم نے اس ناسور کے خاتمے کےلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس واقعے میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے ، دنیا کو اس لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ، لیکن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا ۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں ایک شخص نے اسٹیل سے لدا ٹرالر پرہجوم بازار پر چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور50سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد یورپی ملکوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک اور بیان میں ترکی میں روس کے سفیر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ بھی دہشتگردی کا ایک واقعہ ہے۔دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain