برسبین (آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے برسبین ٹیسٹ میں منفی بولنگ ہتھکنڈے استعمال کرنے پر پاکستانی بولر یاسر شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شین وارن ، یاسر شاہ کی بولنگ سے ناخوش دکھائی دیے۔، شین وارن کے مطابق اس ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے ان کو قطعی متاثر نہیں کیا، یاسر شاہ نے حریف بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ میں منفی ہتھکنڈے استعمال کیے۔شین وارن کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ دیر میں سیکھنے والے کھلاڑی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ کی موجودہ دنیا میں اس وقت یاسر شاہ بہترین اسپن بولر ہیں۔