تازہ تر ین

کینگروزجیت کربھی اپنے میڈیاکی نظرمیں ولن

میلبورن ( نیو ز ا یجنسیا ں) آسٹریلوی ٹیم گابا ٹیسٹ جیت کر بھی اپنے میڈیا کی نظر میں ولن بن گئی کیوں کہ 39 رنز سے ناکامی کا شکار ہونے والے پاکستان کو فاتح کی طرح سراہا جا رہا ہے جب کہ میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کہتے ہیں کہ اگلے مقابلوں میں ہم زیادہ ’ظالم‘ ثابت ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے میلبورن کا رخ کررہی ہے، اگرچہ اس نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی مگر محسوس ایسا ہوتا ہے کہ مقامی میڈیا کے پاس اس کیلیے کوئی ’کرسمس گفٹ‘ نہیں ہے۔ فیئرفیکس میڈیا کیلیے لکھنے والے کرکٹ رائٹر میلکم ناکس نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم 0-1 کی برتری کے ساتھ میلبورن پہنچے گی مگر گابا میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ٹیم ہی فاتح دکھائی دے رہی ہے۔، پہلی اننگز میں 300 کے قریب برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان کے ہاتھ صرف 39 رنز کی کامیابی کی بڑی وجہ میچ کے دوران کی جانے والی بھیانک غلطیاں ہیں۔کپتان اسٹیون اسمتھ کی کامیابی کا مزہ پوری طرح کرکرا ہوچکا، انہوں نے کہاکہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ہم نے اب بھی اپنا کام نہیں کیا، ہمیں سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، اگر ہم حریف سائیڈ کو گرفت میں لینے کی پوزیشن میں آجائیں تو پھر اسے چھوڑنا نہیں چاہیے، ہم اگلے میچز میں مزید ظالم ثابت ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے ویسے بھی زیرعتاب ہے، اسے سری لنکا اور پھر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل 5 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اگرچہ پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر ٹیم نے اپنا کچھ اعتماد بحال کیا مگر اب برسبین میں کامیابی کے باوجود اسے مجرم گردانا جا رہا ہے
.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain