تازہ تر ین

شاہدہ منی کو نئے سال کا بے صبری سے انتظار

لاہور(شوبزڈیسک)پرائیڈآ ف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے ، ملکی سلامتی اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں ۔ رواں برس بچھڑنے والوں کا بہت غم ہے ، خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال مسلم امہ اور پاکستانیوں کے لئے خوشیاں لائے ۔ جنرل راحیل شریف نے اپنی صلاحیتوں سے جس طرح پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا توقع ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردی کے خلاف ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ مجھے نئے سال کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس سال میں اپنے مداحوں کو نئے گیتوں کا تحفہ پیش کروں گی جن پر کام شروع کر دیا ہے ۔ میں نے چند روز قبل لاہور پریس کلب کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے میری پرفارمنس کو سراہا اور عزت افزائی کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain