ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ہالی وڈ فلم سیریز ”ہیری پوٹر“ میں دکھائی جانے والی ٹوپی کی شکل جیسی ہے۔ ماہرین نے اس مکڑی کا نام ٹوپی کے مالک گوڈرک گریفنڈر کے نام پر رکھ دیا ہے۔اس مکڑی کی دریافت جنوب مغربی بھارت کے پہاڑوں میں کیے جانے والے ایک سروے کے دوران ہوئی۔ سروے میں شامل سائنس دان جاوید احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جب انہوں نے اس مکڑی کو دیکھا تو ان سمیت تمام لوگ حیرت سے چیخ اٹھے، ’ارے یہ تو بالکل ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز طور پر اس سے بے حد مشابہہ تھی۔