کراچی(شوبزڈیسک )اداکار ایوب کھوسو نے کہاہے کہ سیاسی پارٹی ضرور جوائن کی لیکن سیاستدان نہیں ہوں ۔سیاسی پارٹی کا حصہ بن کر فنکاروں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ،پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کی نہیں سندھ کی نمائندگی کروں گا۔ اب تک ذمہ داریاں نہیں ملی ہیں تاہم آنے والے دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔ فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنے فینز کو متاثر کیا ، اب سیاسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔