اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے 34برس بیت گئے ،انکی 34ویں برسی آج منائی جائیگی، اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام نقاریب کا اہتمام کیا جائیگا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرینگے، جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی، اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اخبارات میں خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریگا۔