تازہ تر ین

افغانستان کو چاہیے کہ اب دشمن کے گھر جا کر نہ بیٹھے: چودھری نثار

طور خم(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے اور افغانستان ہمارا دوست ملک ہے کسی کے کہنے پر پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کرے۔طور خم بارڈر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں لہذا کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے۔30 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی اور اگر افغانیوں پر آئندہ بھی مشکل وقت آیا تو ہم بھر پورساتھ دیں گے لہذا افغان حکومت ہمارے رشتے کا مکمل پاس کرے۔ افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے لہذا افغانستان کو چاہیے کہ اب دشمن کے گھر جا کر نہ بیٹھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کا گراف بڑھ رہاہے لیکن پاکستان میں کم ہوگیا ہے اور اب پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں۔ زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے جب کہ باقی بھاگ گئے تاہم دہشت گردی کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں حکومت کی کارکردگی سے بہتری آئی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے اچھے کاموں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر ہوئی لیکن یہ جلد مکمل کی جائیں گی۔فاٹا اصلاحات پر نہ صرف مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات بلکہ قبائل کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے اور قبائلی روایات کو نقصان نہیں پہنچے گا جب کہ سی پیک میں فاٹا کا بھی حصہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر چوبیس سو کلومیٹرطویل ہے اس کی چوکیداری سب پر فرض ہے، افغانستان سے آکر لوگ ہم پرحملے کرتے ہیں تاہم بارڈر کے دونوں اطراف میں امن چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain