کراچی(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی کتاب کی رونمائی تقریب سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین پر تشدد کرنے والوں کیخلاف سزا کا نظام لانا ہو گا کیونکہ خواتین اور بچوں پر تشدد افسوسناک ہے۔ کئی خواتین کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس کیلئے ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا۔ ہم محترمہ شہید کیساتھ انصاف نہیں کر سکے۔ پاکستان کی ہر بچی اور لڑکی مستقبل کی بے نظیر ہے اس کے لئے ہمیں معاشرے میں مردوں کی سوچ کو بدلنا ہو گا۔ خواتین پر تشدد کرنے والے غیرت کے نقاب پر چھپ جاتے ہیں۔ خواتین کو قتل یا زخمی کرنا کوئی غیرت کی بات نہیں۔ قانون ہر انسان کو برابری کا حق دیتا ہے۔