لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر2 “کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2015ءکی ایکشن فلم ”جان وِک “کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے سنائپر کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقع سے فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے ا±سے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔