میلبورن (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم میلبورن ٹیسٹ کےلئے ٹریننگ کا آغاز ( آ ج ) جمعرات سے کر ےگی ، گرین شرٹس نے گزشتہ روز آرام ، شاپنگ او ر ڈائن آوٹ کیا ۔برسبین ٹیسٹ میںفائٹ بیک کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلوی الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے بھرپور ٹریننگ کا آغاز(آج)جمعرات کو کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی ایم سی جی گراﺅنڈ پر کرے گی ،ٹیم کا فوکس کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ پر ہوگا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے جس طرح پرفارم کیا ،اس سے ایک نیا جذبہ ملا ہے ،آسٹریلیا کے خلاف اگلے2 میچ دلچسپ ہوں گے۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائےگا۔