دبئی(اے این این)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔برسبین ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پاکستانی پلیئرز کی رینکنگ کیلئے سودمند ثابت ہوئی۔ یونس خان آٹھویں اور اسد شفیق بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کا بلا چلا تو رینکنگ میں بھی ترقی حاصل کر لی۔نئی رینکنگ میںیونس خان ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں، اسد شفیق بیسویں نمبر پرآگئے،بالرز میں ایشون کا پہلا، رویندرا جدیجہ کا دوسرا اور سری لنکا کے ہیراتھ کا تیسرا نمبر ہے اور یاسر شاہ کا دسواں نمبر پر بر اجمان،بیٹنگ میں سٹیون سمتھ بدستور پہلے، بھارت کے کوہلی دوسرے اور انگلینڈ کے جوروٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کینگروز کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ کے ہیرو اسد شفیق کو بھی محنت کا پھل ملا۔ انہوں نے رینکنگ میں 5 درجے چھلانگ لگا کر 20ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔اظہرعلی ایک درجہ بہتری پا کر 16ویں نمبر پر آ گئے۔، مصباح الحق 5 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے، سرفراز احمد بھی 3 درجے بہتری کے بعد 25ویں نمبر پر آ گئے۔ قومی فاسٹ بالر وہاب ریاض بولنگ کے شعبے میں کیریئر بیسٹ 24واں نمبر لینے میں کامیاب ہو گئے۔ عامر 5 درجے چھلانگ لگا کر 48ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اسی طرح بالرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ چنائی ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رویندرا جدیجہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ ساتویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور پاکستان کے یاسر شاہ دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور جدیجہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے۔
