نیویارک (خصوصی رپورٹ) بیماری کی حالت میں ہسپتال کا رخ کرتے ہوئے شاید آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ آپ کو اپنا معائنہ لیڈی ڈاکٹر سے کروانا چاہیے یا مرد ڈاکٹر سے، لیکن یہ خبر پڑھنے کے بعد یقینا آپ اس بات کو اہمیت دینے لگیں گے۔ امریکہ میں کی گئی ایک جامع تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں مریض کی موت کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ ان سے علاج کرانے والوں کی دوبارہ ہسپتال آنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔ ویب سائٹ ریسرچ گیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق ہارورڈ ٹی ایچ چین سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریضوں کو موت سے بچانے اور انہیں جلد صحت یاب کرنے میں خواتین ڈاکٹروں کی کارکردگی مردوں سے واضح طور پر بہتر پائی گئی ہے۔ یہ تحقیق بڑے پیمانے پر کی گئی جس میں 2011ءسے 2014ءکے درمیان علاج کروانے والے دس لاکھ افراد کی رپورٹوں کا تجزیہ کیا گیا۔ ان تمام مریضوں کی عمر 65 سال سے زائد تھی۔ تحقیق کے سربراہ یسوکاسوگاوا نے ریسرچ گیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ خواتین ڈاکٹروں سے علاج کروانے والے مریضوں میں شرح اموات 11.07 فیصد تھی جبکہ مرد ڈاکٹروں سے علاج کروانے والوں میں یہ شرح 11.49 فیصد تھی۔ اسی طرح خواتین ڈاکٹروں سے علاج کروانے والوں میں سے 15.02 کو ایک ماہ کے دوران دوبارہ ہسپتال آنا پڑا جبکہ اس کے برعکس مرد ڈاکٹروں سے علاج کروانے والوں میں سے 15.57 فیصد کو ایک ماہ کے دوران دوبارہ واپس آنا پڑا۔ یسوکا سوگا واکا کہنا تھا کہ اگر مرد ڈاکٹر بھی اپنی کارکردگی خواتین ڈاکٹروں کے برابر ہے۔