تازہ تر ین

مصباح نے ایوارڈجیت کرملکی وقارمیں اضافہ کیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)سابق کپتان ظہیرعباس نے مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز پانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سابق کپتان ظہیرعباس نے مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز پانے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ مصباح نے اس ایوارڈ کی وجہ سے ملک کے وقار میں اضافہ کیا، پہلی بار کسی پاکستانی نے یہ ایوارڈ حاصل کیا جو پورے ملک کے لیے باعث افتخار ہے۔واضح رہے کہ مصباح کو یہ ایوارڈ اپنی ٹیم کو حقیقی اسپرٹ کے ساتھ کھلانے اور رینکنگ میں ٹاپ پر لے جانے کی وجہ سے دیا گیا۔ظہیر عباس نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نے مصباح کی قیادت میں شاندار پرفارم کیا، مجھے خوشی ہے کہ انھیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain