تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدگی‘ عامر خان کی ”دنگل“ کوریلیز کرنے سے انکار

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے عامر خان کی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگائی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سینما گھروں سے بھی بھارتی فلمیں ہٹادی گئیں اور لوکل سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی تاہم 2 روز قبل سینما مالکان کی جانب سے یہ خود ساختہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے فوری بعد سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور نواز الدین صدیقی کی فلم ”فریکے علی“ کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain