لندن(شوبز ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری کی افریقہ سے محبت کے اظہار کی عکاسی کرتی ایک نئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی۔ دستاویزی فلم میں ہیری نے اپنے افریقی ممالک کے دورے کے تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے اپنی دستاویزی فلم میں کیا جو برطانیہ میں ریلیز کردی گئی ہے۔ شہزادہ ہیری نے پہلی بار لیسوتھوکا سفردوہزارچارمیں کیا۔ ہیری نے وہاں جانے کاارادہ وہاں کے بچوں کی ابتر حالت دیکھ کر کیا۔ ان کا ادارہ لیسوتھومیں ایچ آئی وی سمیت مختلف بیماریوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔