تازہ تر ین

ریڈیو پاکستان کے صداکا ر حیدر عباس کاانتقال

لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ، نیوز کاسٹر اور صدا کارحیدر عباس گزشتہ روزہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے جنہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔حیدر عباس نے اپنے فنی سفر کا آغاز 60 ءکی دہائی کے آواخر میں ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا، وہ ہردلعزیز کمپیئر نظام دین کے شاگرد تھے اور دوستوں میں آج کے دور کے نظام دین کہلانے لگے او ر طویل عرصے سے ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام ” سوہنی دھرتی“ کے میزبان تھے۔ فنی سفر کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن پر پنجابی خبریں پڑھنے میں منفرد انداز اختیار کیا اور مقبولیت حاصل کی۔ ان کی نمازِ جنازہ میں ان کے ساتھیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔حیدر عباس کی وفات پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک، ڈائریکٹر پروگرامز وحید شیخ،کنٹرولر ہوم فیاض وڑائچ ،سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور سید خالد وقار اوردیگرسٹاف نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی جبکہ ریڈیو پاکستان لاہور مرکز پر بھی سوگ کا سماں رہا،۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کےلئے حیدر عباس کی خدمات لازوال ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی وفات سے صداکاری اکا ایک سنہری باب ختم ہوگیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain