تازہ تر ین

ٹام کروز کی چیخیں …. سوشل میڈیا پر ایک نیا روپ دھار گئی

نیویارک ( ویب ڈیسک ) ٹام کروز بلاشبہ ہولی وڈ کے چند مقبول ترین اسٹارز میں سے ایک ہے مگر ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ زیادہ ہی شہرت دلا دی ہے۔درحقیقت ان کی زیرتکمیل فلم ” دی ممی“ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز ہوا مگر آئی میکس سینماﺅں کے لیے اس کے ورڑن میں اسٹوڈیو ایک اہم چیز شامل کرنا بھول گیا اور وہ ہے ساﺅنڈ ایفیکٹس۔اس ٹریلر کا بڑا حصہ آڈیو ٹریک سے محروم ہے اور اس میں ٹام کروز اور ان کے ساتھی اداکاروں کی چیخیں اور آہیں ہی سنائی دے رہی ہیں۔یہ چیخیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں بلکہ ایک رنگ ٹون کی شکل میں اختیار کرگئیں۔آئی میکس اور یونیورسل پکچرز کو جب اس غلطی کا احساس ہوا تو اس ویڈیو کو یوٹیوب سے اتار لیا گیا مگر اس وقت تک کچھ افراد اس کی کاپی کرچکے تھے۔یہ چیخیں طیارے کی آواز، دھماکوں اور فائرنگ میں دب جانی تھیں مگر ایک خامی کے نتیجے میں صرف وہی سنائی دے رہی ہیں۔ایک ویڈیو ایڈیٹر نے اس ٹریلر کی باقی ماندہ آوازوں کو بھی ختم کرکے ان چیخوں کو ایک رنگ ٹون کی شکل دی جو کہ ریڈیٹ پر ڈاﺅن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔خیال رہے کہ” دی ممی“ اگلے سال جون میں ریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain