کینبرا ( ویب ڈیسک ) سابق آسٹریلوی کرکٹربریڈہیڈن کاکہناہے کہ بیٹی کوکینسرہوناانکے لئے قیامت سے کم نہ تھا ، انہوں نے اس کی خاطر کرکٹ کیریئرکی قربانی دی جس کا انکو کوئی افسوس نہیں ہے۔بریڈہیڈن نے زندگی کے مشکل ترین دورکاتذکرہ کردیا۔ انھوں نے بتایاکہ اکلوتی بیٹی کو کینسر کاجب ڈاکٹرنے بتایا تو ایسا لگا جیسے دنیا ہی ختم ہوگئی۔بریڈ ہیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ننھی کلی کے مرجھانے کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا تھا۔بریڈ ہیڈن کایہ بھی کہناتھا کہ زندگی کے تاریک دن ختم ہوچکے ہیں۔ ان کی پانچ سالہ بیٹی میا اس موذی مرض سے نجات پاچکی ہے۔