راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بطور ادارہ کردار کی تعریف کی۔ وہ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کے مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، میجر جنرل اظہر صالح اور نامزد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
