تازہ تر ین

ریان ابراہیم کا ان ٹائٹل ٹیلی فلم میں مرکزی کردار‘ ریکارڈنگ

لاہور(کلچرل رپورٹر)نجی ٹی وی کی ان ٹائٹل ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ لاہورمیں شروع ہوگئی ہے جس میں اداکارہ ریان ابراہیم مرکزی کردارکررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نورخان اور گلوکارعبداللہ قریشی شامل ہیں جو پہلی بار اداکاری کررہے ہیں۔ ٹیلی فلم کی رائٹرعمیرہ احمداور ڈائریکٹرمصباح خالد ہیں۔ ٹیلی فلم ٹرائی اینگل لوسٹوری ہے جس کا محورریان ابراہیم ہیں۔ اسی بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ریان ابراہیم نے”خبریں“کوبتایا کہ میں کافی عرصے سے عمیرہ احمدکے سکرپٹ میں کام کرنے کی خواہش مند تھی جو اس ڈرامے کے ذریعے پوری ہوگئی ہے جس کا سکرپٹ بہت ہی اچھا ہے اور مجھے یقین ہے ناظرین اسے بہت پسند کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں تین اور ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں جو جلد ہی آن ائر ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain