تازہ تر ین

سال کی بہترین ٹیسٹ الیون …. مشہور بھارتی کرکٹر کی چھٹی …. بورڈ میں ہلچل

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سال کی بہترین آئی سی سی ٹیسٹ الیون میں ویرات کوہلی کو منتخب نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر نے سوال اٹھایا کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود کپتان کوکیوں نظرانداز کیاگیا، بگ تھری کی عالمی سطح پر ہونے والی مخالفت کے بعد ورلڈ کرکٹ گورننگ باڈی میں بھارتی اثرورسوخ کم کرنے پر بی سی سی آئی حکام پیچ و تاب کھارہے ہیں، بھارتی بورڈ صدر اورحکمران جماعت بی جے پی کے سیاستدان انوراگ ٹھاکر نے آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں کوہلی کی عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ کونسل نے کوہلی کو کیسے ٹیسٹ ٹیم میں نطرانداز کردیا؟ یہ معاملہ دیکھنا چاہیے کیونکہ بھارت ٹیسٹ میں نمبرون سائیڈ ہے،اسی کے ساتھ میں اس پر خوش بھی ہوں کہ ایشون کو سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ دیاگیا، کوہلی کی زیرقیادت بھارت نے انگلینڈ کیخلاف رواں ماہ ٹیسٹ سیریز4-0 سے جیتی اور یہ بطور کپتان ان کی پانچویں ٹیسٹ سیریز فتح ہے، مگر وہ آئی سی سی کی منتخب الیون میں جگہ نہیں بناسکے، البتہ انھیں ون ڈے الیون میں کپتان مقرر کیاگیا۔علاوہ ازیں انوراگ ٹھاکر نے دنیائے کرکٹ کو دوبارہ یہ باور کرایا کہ مضبوط کرکٹ ورلڈ کو بھارت کی ضرورت ہے، ماضی میں ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا، ہر ممبر یہ خیال کرتا رہا کہ مضبوط دنیائے کرکٹ کیلیے انھیں بی سی سی آئی کی ضرورت ہے، ہمارے بغیر کام کرنے کا سوچنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ کرکٹ کو بھارتی بورڈ کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain