اسلام آباد (ویب ڈیسک)چوہدری نثار نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ کمیشن کا جواب سپریم کورٹ میں دونگا ،زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوا ل میں انہوں نے کہا کہ زرداری کسی مفاہمت سے واپس نہیں آئے ،ان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ،مو جودہ حالات میں زرداری کو ڈیل کی ضرورت نہیں ،زرداری کی واپسی پر چھاپوں سے متعلق رینجرز کا بیان آچکا ہے ۔غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے ۔وزرارت عظمی کا امیدوار نہیں ہوں بہت مواقع آئے ،وزیر اعظم بننے کی خواہش کا الزام غلط ہے ۔