تازہ تر ین

بیبیو کی لمبی لمبی نیندیں ختم ….

لاس اینجلس( ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکاربیرن بو آڈرکی یہ فلم ایک ایسے پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرناک ڈرگ ڈیلر کا پیچھا کرتا ہے اورکوکین کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لیتا ہے۔ڈرگ ڈیلر اس نقصان کا بدلہ لینے کی ٹھان کر نہ صرف پولیس اہلکار بلکہ اس کے بیٹے کی جان کا بھی دشمن بن جاتاہے، تاہم بہادر پولیس اہلکاراپنے خاندان کی حفاظت کیلئے جان تک داﺅ پر لگا دیتا ہے۔ایلکس فوسٹر اور روئے لِی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم فرانسیسی فلم Nuit Blancheکا ریمیک ہے، جس میں مرکزی کردار جیمی فاکس نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربر، مشیل مونا گھن ، ڈرموٹ مولرانی، گیبریل یونین، اسٹیو کالٹر، کمبرلے بیٹسٹااورجیمی ہل شامل ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ کرائم ڈرامہ فلم آئندہ سال 24فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain