لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹی وی کے معروف چائلڈسٹار سمیع خان میزبان بن گئے ہیں۔ میں معلوم ہواہے کہ سمیع خان کو ایک نجی ٹی وی کے شوکی میزبانی کے لئے منتخب کیاہے جو ان دنوں آن ائر ہے جس میں ان کی پرفارمنس پسندکی جارہی ہے۔ دریں اثناچندروزپہلے سمیع خان کو بیسٹ چائلڈ سٹار ایوارڈبھی دیا گیا۔اس بارے میں سمیع خان کا کہنا ہے کہ چھوٹی عمر میں ہی ایوارڈ ملنے سے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور میرے اندرمزید محنت کا جذبہ پیداہواہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری کے بعد میزبانی کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا ہے جس کےلئے میں اپنے تمام سینئرزکا بے حدمشکورہوں۔