تازہ تر ین

ریما خان فلم انڈسٹری کی بہتری کےلئے دعا گو

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بقا جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی فلموں سے ہی ممکن ہے‘ کم بجٹ سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں روپے میں معیاری فلم بنتی ہےں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہوجائیں ۔ ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کےلئے اعلیٰ معیار کی فلم بناﺅں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر کرنا ہے تو اس کیلئے ہمیں انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار اختیار کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں جا سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain