لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صباقمر نیوایئر بیرون ملک منائیں گی جس کے لئے وہ گزشتہ روزلندن روانہ ہوگئی ہیں۔ اس بارے میں صباقمرکا کہنا ہے کہ میں دراصل چھٹیاں منانے جارہی ہوں چونکہ اسی دوران کرسمس اور نیوایئربھی آرہا ہے اس لئے میں لند ن جارہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہیں لیکن اس سلسلے میں جو کچھ بھی فائنل کروں گی اس بارے میں وطن واپسی پر میڈیاکو بتاﺅں گی۔