تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ پر کار میں جنسی حملہ

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارت کی مقامی فلم نگری ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے ساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔ بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات عام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کی ہدایات جاری کررکھی ہیں جبکہ بھارتی معاشرے میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات اس قدر عام ہوچکے ہیں کہ فلم نگری کی کئی اداکارائیں بھی متاثرین میں شامل ہیں تاہم اب ایک اور مشہور اداکارہ نے جنسی زیادتی کی کوشش کا اعتراف کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کرائے کی کار کے ذریعے کرنول شہر جارہی تھیں کہ دوران سفر نیند آگئی تاہم آنکھ کھل جانے پر گاڑی کا روٹ بدل چکا تھا جس پر میں نے چلانا شروع کیا تو ڈرائیور شارٹ کٹ راستے کا بہانہ بنا کر بحث کرنے لگا۔رشمی گوتم نے کہا کہ بحث کے دوران ڈرائیور نے دست درازی کی کوشش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain