تازہ تر ین

ویژیول ایفیکٹس سے بھرپور” رینجرز پاور“ 24مارچ کو ریلیز ہوگی

نیویارک(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم پاور رینجرز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ صدیوں پہلے سائنس دانوں نے ایک انوکھا تجربہ کیا اور دو سائنسدانوں کو کرشماتی کرسٹل ملا، یہ کرسٹل انہیں بلیک ہول میں لے گیا، کئی برس بعد نوجوانوں کا ایک گروہ حادثے کے نتیجے میں انہونی دنیا میں پہنچ جاتا ہے، جہاں میجیکل کرسٹل کی وجہ سے انہیں انوکھی طاقت مل جاتی ہے۔اس انوکھی طاقت کا ابھی استعمال بھی نہیں کیا تھا کہ کرسٹل ملنے کے بعد ایک سائنسدان ریٹا کی بلیک ہول سے واپسی ہوگئی اور یہیں سے ایک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔فلم کی کہانی ایسے پانچ ایسے طالب علموں کے گِرد گھومتی ہے۔، جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے، جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔ ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایکشن تھرل سے بھری، ویڑیول ایفیکٹس سے بھرپور فلم رینجرز پاور اگلے سال 24مارچ کو ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain