تازہ تر ین

چائے والا ”کبیر“ کی شوٹنگ کیلئے دبئی اور انگلینڈ جائینگے

دبئی(شوبز ڈیسک) راتوں رات ایک تصویر کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ کو دبئی سے بلاواآگیا اور وہ جلد ہی پہلی مرتبہ دبئی پہنچیں گے جہاں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ، دبئی کے علاوہ ارشد خان برطانیہ بھی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد خان اپنی فلم ’کبیر‘ کی شوٹنگ کیلئے انگلینڈ اور دبئی آئیں گے جس کی تصدیق 18سالہ چائے فروش نے بھی کردی ہے اور بتایاکہ وہ جلد ہی دبئی اور انگلینڈ ہوں گے ، فلم میں وہ ہیرو کے بھائی کا کردار اداکررہے ہیں۔ارشد خان نے دعویٰ کیاکہ’ مجھے فلم میں کئی کرداروں کی پیشکش ہوئی لیکن خود محسوس کیا کہ ہیروکے بھائی کا کردار ٹھیک ہے اور کوئی شک نہیں کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے ۔ایک بات یقینی ہے کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے میں دبئی اور انگلینڈ جارہا ہوں‘ ۔یاد رہے کہ ارشد خان گزشتہ چار سال سے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں چائے بیچ رہاتھا لیکن اپنی آنکھوں کی وجہ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اور پھر راتوں رات ارشد خان چائے والا سے ’ہیرو‘ بن گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain