تازہ تر ین

کلینڈر ایئر میں ہزار رنز ،اظہر5 ویں قومی بلے باز

میلبورن (یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کر لئے، اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز اظہر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 66 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں، وہ رواں سال اب تک 11 ٹیسٹ کی 21 اننگز میں 1016 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 303 ناٹ آو¿ٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سکور کیا تھا، اس طرح وہ کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، محمد یوسف اور یونس خان کو دو دو بار یہ اعزاز حاصل ہے، محسن خان اور انضمام الحق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain