تازہ تر ین

جنید ون ڈے سکواڈمیں واپسی کاسپنا دیکھنے لگے

لاہور(نیوزایجنسیاں)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ باو¿لر جنید خان نے پاکستان کے ایک روزہ اسکواڈ میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔جنید خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، میں صرف وکٹیں لینے پر ہی نہیں بلکہ جس طرح باو¿لنگ کی اس پر بھی بہت خوش ہوں۔جنید نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 6.09 کی اکانومی کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں اور کہا کہ میرا ردھم اور اعتماد واپس آ گیا ہے جو کسی بھی فاسٹ باو¿لر کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔آخری مرتبہ جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے جنید خان نے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کیے جانے پر بہت مایوس ہو گئے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ وہ پاکستان کے بجائے انگلینڈ کیلئے کھیلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں تھا جب میں نے یہ خبر سنی اور میں نے اس من گھڑت خبر کی تردید کی تھی کہ میں پاکستان کے بجائے انگلینڈ کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔’میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں لیکن جب مجھے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو مایوسی ہوئی۔ کیونکہ میں گزشتہ چند سالوں سے ٹیم کا مستقل رکن رہا۔فاسٹ باو¿لر نے مزید کہا کہ میں اس وقت کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ حالیہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کارکردگی سے سلیکٹرز کو مطمئن کر سکوں۔جنید نے کہا کہ میں باو¿لنگ کے بارے میں بالکل ویسا ہی محسوس کر رہا ہوں جیسا 2012 اور 2013 میں محسوس کرتا تھا جب میں ناصرف اہم وکٹیں لے رہا تھا بلکہ ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کررہا تھا۔2011 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے جنید خان نے 2012 سے 2013 کے دوران عمدہ باو¿لنگ سے شائقین اور ناقدین کے دل جیت لیے تھے اور ہندوستان کے خلاف سیریز میں روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی تھی۔جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے فتح گر باو¿لنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 9 رنز کا دفاع کر کے گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز میں فتح سے ہمکنار کرایا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کا مستقل رکن بننا چاہتا ہوں اور اگر آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے میرا انتخاب ہوتا ہے تو یہ بہترین امر ہو گا کیونکہ وہاں کی وکٹوں میں سوئنگ اور باو¿نس ہے اور وہ جیسے فاسٹ باو¿لرز کی معاونت کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain