تازہ تر ین

اظہر کے رن آو¿ٹ کا غلط سگنل دےدیاگیا

میلبرن(آن لائن)باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اسد شفیق نے بولرجیکسن برڈ کی طرف ریٹرن شاٹ کھیلا، گیند پیسرکی انگلیوں کو چھوتی ہوئی اسٹمپس پرجا لگی، دوسرے اینڈ پرموجود اظہرعلی ڈائیو لگا کر کریز میں بروقت پہنچ گئے، رن آو¿ٹ کی اپیل پر ٹی وی امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے سرخ سگنل دے دیا حالانکہ ایکشن ری پلے میں بیٹسمین واضح طورپرناٹ آو¿ٹ تھے لیکن جلد ہی تھرڈ امپائر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔اوراظہر علی کو 93 رنز کے بعد بھی اپنی اننگز جاری رکھنے کا پروانہ مل گیا، میدان میں پیدا ہونے والی اس صورتحال پر بیٹسمینوں اظہر علی، اسد شفیق کے ساتھ میزبان کرکٹرزکے چہروں پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی۔#/s#


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain