تازہ تر ین

سلمان بٹ کی واپڈاکو5وکٹوں سے شکست

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی آئی اے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،سٹیٹ بینک گراﺅنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پی آئی اے نے پاکستان واپڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔واپڈانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں پر219رنزبنائے۔سلمان بٹ نے73 رنزکی اننگز کھیلی۔جواب میں پی آئی اے نے ہدف48.3 اوورز میں 5 وکٹوں پرپوراکیا۔کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، نیاز سٹیڈیم ، حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میںیونائیٹڈ بینک نے سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کو 23 رنز سے شکست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے نیشنل بینک کو 65 رنز سے ہرا دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain