لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی موت کی جھوٹی خبر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔یہ خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی، بعد میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے کمپنی کا اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا اور یہ جھوٹی خبر جاری کی گئی تھی۔بعد ازاں کمپنی کے تکنیکی ماہرین نے اکاﺅنٹ بحال کرلیا اور یہ جھوٹی خبر ہٹالی ،کمپنی نے اس واقعے پر برٹنی اسپیئرز اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں سے معذرت کی ہے۔